ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / گوکرن کا سرکاری بس اسٹانڈ بد نظمی اور گندگی کا شکار : مسافر اور عوام سے پاکیزگی کا مطالبہ

گوکرن کا سرکاری بس اسٹانڈ بد نظمی اور گندگی کا شکار : مسافر اور عوام سے پاکیزگی کا مطالبہ

Fri, 24 Nov 2017 20:33:56    S.O. News Service

گوکرن :24/ نومبر (ایس اؤنیوز) عوام سمجھ نہیں پارہے ہیں کہ یہ کچرا نکاسی کا مرکز ہے یا عوامی بس اسٹانڈ۔پورا بس اسٹانڈ بدنظمی کا شکارہے، جہاں دیکھو وہاں کچرا بکھرا پڑاہے، ہندو ٔوں کے مقدس مقام کی سیاحت کے لئے پہنچے سیاح بس اسٹانڈ پر اترتے ہی کراہت محسوس کرنے لگے ہیں، بس اسٹانڈ کی بد نظمی اور خستہ کو دیکھتے ہوئے مسافروں کے ساتھ ساتھ عوام بھی متعلقہ محکمہ کی ملامت کررہے ہیں۔

سرکاری بس اسٹانڈ میں سرکاری بسوں کے علاوہ خانگی سواریاں بھی پارک کی جاتی ہیں جن سے فیس تو وصول کی جاتی ہے مگر اس کے مطابق صاف صفائی غائب ہے۔ بس اسٹانڈ کی درگت دیکھتےہوئےچند ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں نے خود اپنے طورپر صفائی کرنے کی مثالیں بھی ہیں۔

مسافروں  نے  بس اسٹانڈ کی ابتر حالت کے متعلق کہاکہ بس اسٹانڈ گندگی کی آماجگاہ بن چکا ہے ، یہاں مقامی عوام سے زیادہ مسافر گندگی پھیلا کر جاتے ہیں۔ متعلقہ افسران کو چاہئے کہ وہ پاکیزگی کا خیال رکھیں اور نگرانی کریں۔

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے گوکرن بس اسٹانڈ کے ڈپومینجر سی ایس پاؤسکر نے بتایا کہ لوگوں نے بس اسٹانڈ کو کچرا نکاسی کی جگہ مان لیا ہے، رات کے اوقات میں پاس پڑوس کے مکین، دکاندار اپنا کچرا یہیں لاکر پھینک دیتے ہیں ، جس سے گندگی پھیل رہی ہے۔


Share: